راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مذہبی جماعتوں کے احتجاج کی اپیل اور پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سے راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں کوبند کردیاگیا، گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ،بعدازاں احتجاج ختم ہونے پر شام کوتمام راستے کھول کر ٹریفک بحال کردی گئی ، ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کی جانب سے جمعرات کی صبح مرکزی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں،فیض آباد سے اسلام آباد جانے والی شاہراہ کو کنٹینرزلگاکر بندکردیاگیا،سسکتھ روڈ پررکاوٹیں کھڑی کر کے فیض آباد کی جانب ٹریفک روک دی گئی۔