• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 3پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.22روپے کا اضافہ، پاؤنڈ بھی 2.60روپے تک مہنگا ہو گیا، جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے 278.45روپے سے بڑھ کر 278.50روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 278.65روپے سے بڑھ کر 278.75روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 3پیسے کے اضافے سے 279.05روپے سے بڑھ کر 279.08روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 280.00روپے پر برقرار رہی، یورو کی قیمت خرید 1.22 روپے کے اضافے سے 308.21روپے سے بڑھ کر309.43روپے اور قیمت فروخت69پیسے کے اضافے سے310.50روپے سے بڑھ کر 311.19روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید2.60روپے کے اضافے سے 361.20روپے سے بڑھ کر 363.80 روپے اور قیمت فروخت1.92روپے کے اضافے سے 363.87روپے سے بڑھ کر 365.79روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید