• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہارات کی سنٹرلائزڈ پالیسی ختم کی جائے، اے پی این ایس

کراچی(نیوز ڈیسک)اے پی این ایس کی علاقائی پریس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ہمایوں گلزار کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اشتہارات سے متعلق سنٹرلائزڈ پالیسی ختم کی جائے اور پی آئی ڈی کے صوبائی اورریجنل دفاتر کو حسب سابق میڈیا تجویز کرنے کے اختیارات بحال کیے جائیں تاکہ علاقائی اخبارات کو اشتہارات میں جائز حصہ مل سکے اور اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم ختم کی جاسکے۔ اشتہارات جاری کرنے والے اداروں اور محکموں کو میڈیا منتخب کرنے کی پالیسی بحال کی جائے ۔ اجلاس میں اراکین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اے بی سی اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو سہل اور قابل عمل بنایا جائے اور ڈیکلریشن اور رجسٹریشن کو قانون کے مطابق ایک بار کیا جائے۔کمیٹی نے اس امر پر زور دیا کہ چونکہ اب کلاسیفائڈ اشتہارات بھی ایجنسیوں کے زریعہ جاری کیے جارہے ہیں تو انکی ادائیگی بھی ایجنسیوں کے ذریعے 90دن میں کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید