کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ ملکی تجارت کو سب سے بڑا مسئلہ پیداواری لاگت کا ہے، کراچی کیلئے بجلی کے نرخوں پر کام کررہے ہیں،نجکاری کے عمل کو حکومت فوکس کر رہی ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی، ٹیکسز، شرحِ سود چیلنج ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت پوری حکومت نج کاری کے عمل کے لیے متحرک ہے، وفاقی وزیر تجارت نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے وزیراعظم اور اسحاق ڈار کام کررہے ہیں۔