• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو 2 ماہ کیلئے خیرات نہیں، بجلی کی اصل لاگت کے مطابق ٹیرف چاہیے، حافظ نعیم

لاہور( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو 2 ماہ کیلئے خیرات نہیں،بجلی کی اصل لاگت کے مطابق ٹیرف چاہیے،حکومتی اقدامات تاجردشمن ہیں ، 28 اگست کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا ئیگی،ہم نے اگر ایکتاریخ پر اتفاق کیا،تو اس پر ہڑتال ہوگی لوگوں سے رابطہ جماعت کے کارکن کریں گے، کال تاجروں کی بڑی تنظیموں نےبھی دی ہے۔منصورہ میں پارٹی کے ضلعی امرا اور ذمہ داران کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یکم ستمبر سے پنجاب سمیت پورے ملک میں عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی، دھرنے کے بعد جماعت اسلامی متحرک اور فعال ہو چکی، عوام کے اندر پذیرائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید