اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پشتونخوامیپ کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمیں مت روکو ورنہ شہباز شریف کو راستہ بھی نہیں ملے گا، اپنا وعدہ پورا کیا ،جلسہ نہیں ہوا لیکن آئندہ ضرور ہوگا،وسائل پر پر اختیار دو، بہترین پاکستان بنے گا ، پاکستان کا آئین لوگوں کو جلسہ ، اجتماع ، جلوس ، کرنے ، شکایات بیان کرنے کی اجازت دیتا ہے ، یہ ہمارا ملک ہے۔ ہم یہاں جلسے کیلئے آئے ہیں کسی کو بُرا بھلا کہنے یا لاٹھی مارنے کیلئے نہیں آ ئے ۔