• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی‘ سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا کمسن طالبعلم پر بدترین تشدد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں مدرسے میں معصوم بچے کوسبق یاد نہ کرنے پرقاری نے بدترین تشدد کانشانہ بنا ڈالا،کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا قاری موقع سے فرار ہوگیا‘مقدمہ درج ‘ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ کورنگی نمبر ڈیڑھ پر مدرسہ میں 7سالہ معصوم یتیم بچے معاذ کو سبق یاد نہ کرنے پر قاری حنان نے ظالمانہ تشدد کانشانہ بناڈالا۔ملزم قاری نے معصوم بچے معاذ پر کانٹوں والی چھڑی سے بوچھاڑ کردی جس کے باعث بچہ بازو پر گہرا زخم لگنے سے زخمی ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید