• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KE انتہائی خطرناک عوام دشمن ادارہ بن چکا ہے، آفاق احمد

لراچی (اسٹاف رپورٹر)آفاق احمد نے KE کی جانب سے فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں 5.30روپے فی یونٹ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ KEانتہائی خطرناک عوام دشمن ادارہ بن چکا ہے،اس ادارے نے آئےدن بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی بلنگ کے زریعے عوام کو گھر وں کے برتن اور خواتین کے زیوربیچنے پر مجبور کردیا ہےجہاں بیچنے کو کچھ نہیں بچاوہاں لوگ گرفتاریوں کے خوف سے خودکشی کرنے پر مجبور پورہے ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں پنجاب کی عوام کو 14روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیاجو خوش آئند ہے،دوسری طرف کراچی کے عوام پر 5.30روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا جو ظلم ہے۔
اہم خبریں سے مزید