• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے میں 2 روز تک فیصلہ کن آپریشن، کمانڈ CTD کے سپرد

لاہور(آصف محمود بٹ ) رحیم یار خان کے علاقے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے لئے کمانڈ سی ٹی ڈی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم کی ہدایت پر مکمل حکمت عملی تیار، آپریشن پنجاب اور سندھ ملکر کر ینگے انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے بعد 77سال میں پہلی مرتبہ کچے کے علاقے میں سی ٹی ڈی کے کیمپ لگانے اور ڈاکووں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے سی ٹی ڈی کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کچے میں اب نارمل پولیسنگ سے بات آگے نکل گئی ہے اس لئے سی ٹی ڈی کی طرف سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹیکنیکل سرویلنس کرکے ان کو گرفتار کرکے انجام تک پہنچانے اور تیسرا ان کے ساتھیوں کے ذریعے ان کو مارنے کے لئے سٹریٹیجی تیار کر لی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید