• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 پولیس اہلکاروں کی شہادت، ڈی پی او رحیم یار خان سمیت 3 افسران کو ہٹا دیا گیا

لاہور(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) کچے کے علاقے میں 12پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ڈی پی او رحیم یار خان سمیت3افسران کو ہٹا دیا گیا ،کچے میں پولیس اہلکاروں کی حملے سے قبل ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ لگتا ہے آج ج شہید ہو جائینگے، اس ویڈیو کے باعث کئی سوالات نے جنم لے لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کچہ سانحہ کے بعد حکومت نے ڈی پی او رحیم یار خان سمیت دیگر پولیس افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر انھیں سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی اٰایڈمنسٹریشن سی ٹی ڈی پنجاب لاہور رضوان عمر گوندل کو تبدیل کرکے ڈی پی او رحیم یار خان لگا دیا ہے جبکہ وہاں تعینات عمرن احمد ملک کو تبدیل کرکے سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان محمد جاوید اختر اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یار خان کلیم احمد کو بھی عہدوں سے ہٹا کر انھیں سی پی او افس کلوز کردیا گیا ہے ،جبکہ ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد کو تبدیل کرکے ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یار خان ،ایس پی انوسٹی گیشن لودھراں ناصر جاوید رانا کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان اور ایس ڈی پی او صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ سعید احمد کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یا ر خان لگا دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید