اسلام آباد (فاروق اقدس) اڈیالہ جیل کے حکام نے بانی پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے تن سازی کیلئے مخصوص سامان فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے اور ایسے سامان کی فراہمی کو جیل مینول کے خلاف قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دو درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ درخواستیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائی۔ ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے مطلوبہ سامان فراہم کرنے سے متعلق تھی جبکہ دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی سے بینک اسٹیٹمنٹ کے لئے لیٹر پر دستخط کرانے سے متعلق تھی۔ عدالت نے دونوں درخواستوں پر جیل حکام کو جیل مینول کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ اس پر جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی کو جیل مینول کے خلاف قرار دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا،،بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی جیل حکام نے روک دیا۔