لاہور(نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی ، خبرنگار ،پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا مولانا عزیز الرحمن ثانی، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا محبوب الحسن طاہر ، مولانا اشرف گجر، مولانا عبدالواحدقریشی، مولانا زبیرجمیل، مولانا خا لد محمود، مولانا سمیع اللہ، مفتی عبدالقوی ودیگر نے خطبات جمعہ میں فیصلہ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے سپریم کورٹ ، ممبران قومی اسمبلی اور تمام علماء کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ ہم حرمت رسول پر آنچ نہیں آنے دیں گے ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہاکہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے نئے فیصلے کی وجہ سے ملک میں پایا جانے والا اضطراب ، ہیجان اور انتشار ختم ہو گیا ہے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام دینی جما عتوں کے ساتھ ساتھ اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار قابل تحسین ہے سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔جےجے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر جے یوآئی نے سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کو درست کرنے کی علماء ارا کے مطابق درست کرنے کے فیصلے پریوم تشکر منایا۔ مقررین نے کہا کہ عوام اور علماء مولانا فضل الرحمن مولانا تقی عثمانی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔