• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید کانسٹیبل سہیل کے اہل خانہ کاہرممکن خیال رکھاجائے گا،آئی جی

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خانیوال کے علاقے کبیروالا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل سہیل کو خراچ تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبل سہیل نے فرض کی راہ میں بہادری سے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
لاہور سے مزید