• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ دو مختلف کارروائیوں میں موٹرسائیکل اور چوری شدہ سامان برآمد

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں سرکی روڈ سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل قلعہ عبداللہ جبکہ چوری شدہ سامان برآمد کرکے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق جدون چوک کے رہائشی عبدالحسیب ولد عبدالقیوم نے تھانہ انڈسٹریل میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی موٹر سائیکل سرکی روڈ پر گھر کے باہر سے چوری ہوگئی ،ایس پی قائد آباد شفیق الرحمٰن کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ موٹر سائیکل ملزمان قلعہ عبداللہ لے گئے ہیں جس پر ایس ڈی پی او مقصود لغاری اور ایس ایچ او انڈسٹریل عتیق دستی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے قلعہ عبداللہ میں چھاپہ مار کر مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے ایک ملزم زین اللہ کو گرفتار کر لیاجبکہ ایک اور کارروائی میں گوالمنڈی پولیس نے محمد شہباز کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔
کوئٹہ سے مزید