کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت کے مہا راجہ ٹرافی کے میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم ہوا ہے، میچ کا فیصلہ 1 کے بجائے 3 سپر اوور پر کرنا پڑا۔ٹی ٹوئنٹی کےایک میچ میں پہلی بار تین سپر اوور کرانے کا یہ ریکارڈ بنا ہے۔بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا، ہبلی ٹائیگرز کے 164 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 164 رنز ہی بنا سکی۔پہلے 2 سپر اوورز تک میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا تو تیسرا سپر اوور کروانا پڑا، پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیمیں10، 10 رنز بنا سکیں۔دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز کے 8 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بھی 8 ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ تیسرے سپر اوور میں بنگلورو کے 12 رنز کے جواب میں ہبلی ٹائیگرز نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی۔