کراچی(نیوزڈیسک) جہیز کیلئے ہراساں کرنے پر خاتون نے 11ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کی رہائشی خاتون نے جہیز کیلئے ہراساں کرنے پر تنگ آکر اپنی زندگی ختم کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ آرتی کی 2020 میں شوہر میانک تیاگی سے شادی ہوئی تھی، شادی میں آرتی کے والدین کی جانب سے اسے جہیز کے ساتھ رخصت کیا گیا تھا۔