• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سلامتی اور اداروں پر وار ہماری ریڈ لائن ہے، اسحاق ڈار

لاہور ( نمائندہ جنگ)حضرت داتا گنج بخشؒ کے981 ویں سالانہ عرس مبارک کا افتتاح ڈپٹی وزیر اعظم و سینیٹر محمد اسحاق ڈارنےرسم چادر پوشی سے کردیا۔داتا دربار لاہور کے مزار اور مسجد کے توسیعی کام کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں لیکن ایک چیز ریڈ لائن ہوتی ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر وار ہماری ریڈ لائن ہے، کوئی ریڈ لائن کراس کریگا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پانے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔ 2018ء کے بعد مہنگائی کا طوفان آیا، بجلی کی قیمت آسمان پرہے۔چند سال قبل ملک کے حالات خراب نہ کیے جاتے تو بہتر ہوتا۔

اہم خبریں سے مزید