• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر پلیٹوں کی قیمتوں میں کمی بیٹریوں اور انورٹر میں اضافہ

کراچی (این این آئی)پاکستان میں بجلی کے بلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ملک بھر میں سولر سسٹم کی تنصیب میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جسکی بڑی وجہ عالمی اور ملکی سطح پر سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ہے۔ لیکن اس کے باوجود سولر سسٹم کی مکمل تنصیب کی لاگت میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم کی تنصیب کی بڑھتی ہوئی لاگت کی بنیادی وجہ بیٹریوں اور انورٹرز کی قیمتیں ہیں، جو ملک میں عموماً درآمد کی جاتی ہیں۔ مقامی ڈیلرز کی رائے ہے کہ اگرچہ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، لیکن سولر انورٹرز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔ بیٹریاں اور انورٹرز عموماً عالمی مارکیٹ کی قیمتوں پر منحصر ہوتی ہیں، اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ان کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیںپاکستان میں سولر سسٹم میں زیادہ استعمال ہونے والی بیٹریوں کی دو اہم ٹیوبلر اور لیتھیم آئن اقسام ہیں۔
اہم خبریں سے مزید