• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او نے آئی جی سندھ پر رشوت لینے کا الزام لگادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ زمان ٹاون ملک اشرف نے آئی جی سندھ پر رشوت لینے کا الزام لگادیا،ایس ایچ او کی جانب سے آئی جی سندھ پر رشوت لینے کا الزام خبر میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ایس ایس پی کورنگی توحیدالرحمن نے ایس ایچ او زمان ٹائون کو معطل کرکے انسپکٹر کے درجہ سے تنزلی کردی ،ایس ایچ اوکی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ آئی جی سندھ گٹکے ماوا سمیت ہر کا م کی رشوت لیتا ہے،ایس ایس پی کورنگی نے ایس پی شاہ فیصل کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید