• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر، سید ہاشمی لائبریری گرانے سے حکومت کو روک دیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران سندھ حکومت و دیگر کو سید ہاشمی لائبریری کیخلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے ڈائریکٹر کلچرل ڈیپارٹمنٹ کو ذاتی طور پر لائبریری کے معائنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی کلچر اور ناظر سندھ ہائی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ لائبریری کا وزٹ کر کے تصاویر کے ساتھ رپورٹ 17 ستمبر تک پیش کریں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے نام سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کو گرایا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید