کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی بزنس مین الائنس کے ارشد خورشید اور دیگر کی درخواست پر ڈی جی ٹی او نے کراچی چیمبر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی فیس میں اضافے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سیکریٹری کراچی چیمبر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی فیس ایک لاکھ کی بجائے 15 ہزار وصول کو یقینی بنائیں،ڈی جی ٹی او کی جانب سے کیس کی سماعت 22 اگست کو اسلام آباد میں ہوئی جس کے بعد23 اگست کو ڈی جی ٹی او نے فیصلہ جاری کیا ہے،ڈی جی ٹی او نے کراچی چیمبر کو الیکٹرونک ووٹنگ سے بھی روک دیا ہے ،ارشد خورشید اور دیگر نے اعتراض کیا تھا کہ کراچی چیمبر کے الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم میںووٹرز کی راز داری برقرار نہیں رہتی، ووٹ دینے والے کی نشاندہی ہو جانے سے ووٹرز اپنے راز داری کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔