• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہر جعفری کے تھیٹر پلے دی وائٹ پلیگ کا میڈیا شو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام جمعہ کی شب فلمساز وہدایتکار مہر جعفری کے تھیٹر پلے دی وائٹ پلیگ کے میڈیا شو کا اہتمام جنگ اور جیو کے تعاون سے کیاگیا تھا۔ یہ کھیل دی وائٹ پلیگ 1937کے کھیل پر مبنی ہے۔ جسے مشہور چیک ڈرامہ نگار، ناقد اور صحافی کارل چیپیہ نے تحریر کیا ہے یہ کھیل ضیاء محی الدین کی یاد میں کیا گیا کیونکہ یہ ان کا آخری کمشنڈ ڈرامہ تھا ۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں اداکار فواد خان ۔ سعد ضمیر ، سمحان غازی، کاشف حسین ، منال صدیقی اور ضیاء محی کے کچھ مشہور طلبہ بھی شامل تھے دی وائٹ پلیگ اپنے موضوع کے لحاظ سے جنگ پسند قوموں اور غیر انسانی وائرس پر ایک بھرپور طنز ہے۔ یہ آج بھی ایسا ہے جیسا کہ دوسری جنگ عظیم سے پہلے لکھاگیا تھا یہ تھیٹر ذہین اور فکر انگیز تفریح پر مبنی ہے۔ ڈرامے میں وبائی امراض کی عکاسی کی گئی ہے ۔کس طرح ایک سپر پاور وباسے تباہ ہورہی ہے۔ ایک نوجوان ڈاکٹر اس بیماری کا علاج دریافت کرلیتا ہے مگر دنیا کے ساتھ شیئرکرنےکے لئے اس کی کچھ شرائط ہوتی ہیں۔ جس کے بعد وہ بیماری کا علاج کرنے پرآمادہ ہوتا ہے اچھا ڈرامہ تھا اور تمام فنکاروں نے بہت محنت اور توجہ سے اپنے کردارپرفارم کیے۔
اہم خبریں سے مزید