کراچی (این این آئی)تاج کمپلیکس ،صدر ،ایم اے جناح روڈ،الکرم اسکوائر ودیگر مقامات سے جبری انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے اڈوں کی سہراب گوٹھ منتقلی کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دیدی چوبیس گھنٹوں میں مطالبات کی منظوری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹرانسپورٹ سپریم کونسل کے وائس چیئرمین حاجی جمعہ خان نے مراد خان درانی ،حاجی محمد رفیق ،عبدالغفور ساہی ودیگر کے ہمراہ کے سی ایس ٹرمینل تاج کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تاج کمپلیکس ودیگر مقامات سے ٹرمینل جبری سہراب گوٹھ منتقل کررہے ہیں، انکم ٹیکس ایکسائز ودیگر ٹیکسز ادا کرتے ہیں، ٹرانسپورٹرز حکومتی ریونیو جنریشن کا اہم ذریعہ ہیں، ہمیں ہائی کورٹ کے اسٹے کے باوجود جبری طور پر سہراب گوٹھ منتقل کیا جارہا ہے، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی چارسو پچاس بسیں مختلف ٹرمینلز سے ملک بھر کیلئے شہریو ں کو سفری سہولتیں فراہم کررہی ہیں حکومت پلاٹ فراہم کرے ہم اپنی مدد آپ کے تحت ٹرمینل تیار کرینگے ۔