• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، سوئی ناردرن گیس کے 3 ملازمین گاڑی سمیت اغوا

بنوں (آئی این پی ) بنوں کے علاقے بکا خیل سے سوئی ناردرن گیس کے3ملازمین کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا، مغویوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ ملازمین ڈیزل لوڈ کرے سید گئی جا رہے تھے، ملزمان نے مغویوں کی ویڈیو بھی جاری کردی، تفصیل کے مطابق بنوں کے علاقے بکا خیل میں سوئی ناردرن گیس کے ملازمین گاڑی میں ڈیزل لوڈ کر کے سیدگئی جارہے تھے کہ انہیں مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے۔ اغوا کاروں نے مغویوں کی ویڈیو بھی جاری کردی، جس میں مغوی کہہ رہا ہے کہ میں عنایت اور سلیم ڈیزل کی گاڑی لوڈ کر کے سیدگئی جارہے تھے، ہمیں مسلح افراد آنکھوں پر پٹی باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔
اہم خبریں سے مزید