• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل سے لاہور اسلام آباد موٹر وے وہیکل ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

کراچی (اسد ابن حسن)منسٹری آف کمیونی کیشن کے ماتحت ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر معاہدے کے تحت فرنٹئر ورکس آرگنازیشن کے ذیلی ادارے میسرز موٹروے آپریشن اینڈ ریہیبلی ٹیشن انجیرنگ پرائویٹ لمیٹڈ کو لاہور اسلام آباد موٹروے (M2) استعمال کرنے والی گاڑیوں کی ٹول ٹیکس میں 10فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اضافے کا اطلاق پیر سے ہو گا۔ نئی ٹول ٹیکس فیس یوں ہوگی، کاریں 1210، ویگن 2030، کوسٹر 2840، بسیں 4060، ٹرک 5280اور ٹریلر 6780۔ مذکورہ معاہدہ کمپنی سے 2014میں 20برس کیلئے کیا گیا۔ نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق ایک برس یعنی 25اگست 2025تک رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید