اسلام آباد (اے پی پی)ایران کے شہر یزد میں بس حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 28پاکستانی زائرین کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے جیکب آباد پہنچا دی گئیں جہاں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل لیزان آفس کراچی عرفان سومرو نے میتیں وصول کیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران میں 20 اگست کو ہونے والے اس بس حادثہ میں زخمی ہونے والے 16 پاکستانی زائرین کو بھی اسی خصوصی طیارے کے ذریعے واپس لایا گیا ہے۔وطن واپسی سے قبل یزد ائیرپورٹ پر گورنرمہران فاطمی اور امام جمعہ نے میتوں کو روانہ کیا۔