• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو میجر ظاہر کرنے والے انڈین گٹکے کا سپلائر گرفتار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اے سیکشن پولیس نے ایک کاروائی کے دوران خود کو آرمی کامیجر ظاہر کرنے والے انڈین گٹکے کے سپلائر کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ‘ سرکاری نمبر پلیٹ ‘واپڈا ملازم کاکارڈ‘ پاسپورٹ اور20ہزار سے زائد انڈین گٹکا برآمدکرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اے سیکشن انسپکٹر منیر عباسی نے اسٹاف کے ہمراہ لطیف آبادنمبر 8میں آٹو بھان روڈ پر حیسکو آفس کے قریب خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لینے کی کوشش کی تو کار سوار شخص نے خود کو آرمی کا میجر ظاہر کرتے ہوئے فوجی وردی میں اپنی تصویر دکھائی اور پولیس کوکاروائی سے روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے کار کی تلاشی کے دوران 2پلاسٹک بیگ میں 20ہزار انڈین گٹکے برآمد ہوئے جس پر پولیس نے خود کو میجر ظاہر کرنے والے گہرام خان لاشاری کو گرفتارکرکے اس کے کاغذات طلب کئے تو انکشاف ہوا کہ مذکورہ شخض خود کو جعلی آرمی میجر ظاہر کررہاہے ‘ پولیس نے تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک 9ایم ایم بغیر لائسنس پستول‘ 2اے ٹی ایم کارڈ ‘ ایک سرکاری نمبر پلیٹ‘ انجینئر اور واپڈاملازم کاکارڈ‘ ایک پاسپورٹ ودیگر اشیاءبرآمدکرکے تحویل میں لے لی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید