راولپنڈی (نمائندہ جنگ،خصوصی نمائندہ) ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں کل 26اگست کو شہدائے کربلا کے چہلم کے پیش نظر تعطیل کا اعلان کر دیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار چیمہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار کے روز شہر بھر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، چھائونی کے علاقوں میں واقع سکولوں اور کالجز پر بھی اس نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔