• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی پنجاب حکومت میں شمولیت پر بات نہیں ہوئی، رانا ثناء


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت میں شامل کیے جانے پر بات نہیں ہوئی۔

لاہور میں پی پی اور ن لیگ کی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کے وزراء یا مشیر شامل کیے جانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی میٹنگ میں سرکاری افسران کی تعیناتی سے متعلق معاملات زیر بحث نہیں آئے۔

رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ اجلاس میں ہر 15 دن بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات پر اتفاق ہوا۔ پیپلز پارٹی کے صوبے میں جو بھی مسائل تھے انہیں زیر بحث لایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید