• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کی گفتگو پر ردعمل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ کی گفتگو پر ردعمل دے دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حسن مرتضی ایک طرف پنجاب حکومت کے ساتھ بات کر رہے ہیں، دوسری طرف پنجاب کے عوام کو ملنے والے ریلیف کے خلاف بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو پنجاب کے لوگوں کو ملنے والے ریلیف کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، آپ ایوان سے باہر لیکن پنجاب میں تو رہتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہارے ہوئے شخص کو پنجاب میں ترقی کیوں نظر نہیں آتی یہ سمجھ سے باہر ہے۔ آپ عوام کے ریلیف کے خلاف بات کر کے اپنی ساکھ مزید خراب کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں 400 ارب روپے سڑکوں پر لگارہی ہیں، صوبے میں نئے اسپتال بن رہے ہیں اور دوا بھی مل رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز بجلی بل کم اور گھر بنانے کےلیے 15 لاکھ تک قرض بھی دے رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید