• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے امریکہ اور چین دونوں سے اچھے تعلقات ہیں، ماہرین

لاہور(خصوصی نمائندہ)انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے زیر ا ہتمام " پاکستان میں امریکہ اور چین کے امکانی مشترکہ مفادات اور خارجہ پالیسی " کے موضوع پر سیمینار ہوا، سید محمد مہدی نے صدارت کی ۔ ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سنٹر فار سکالرز واشنگٹن کے ایشیاء پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جن کے امریکہ اور چین دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔ چینی یونیورسٹی رینمن یونیورسٹی کے پروفیسر ژاؤ نے کہا کہ پاکستان کے لئے امریکہ کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات استوار کرناناگزیر اور اہم ہے پاکستان کسی دوست ملک سے غیر حقیقی توقعات بھی نہیں رکھنی چاہئے۔ محمد مہدی نے کہا کہ پاکستان کا کسی ایک طاقت کے ساتھ کسی بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہونا خطے کی دوسری طاقتوں کے لیے موت کی گھنٹی ہے ۔ ڈاکٹر مگسی، ڈاکٹر وحید خان ڈاکٹر رضا زیدی نے بھی خطاب کیا۔