پشاور(وقائع نگار) بلدیاتی ادارے دیوالیہ ہو گئے ہیں۔ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز گذشتہ کئی مہینوں سے تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے لوکل فنڈ کی مضبوطی اور اداروں کے اپنے ذرائع آمدن کی ٹارگٹ کے مطابق سو فیصد ریکوری ہی اداروں کی بہتری کی ضامن ہے۔ صوبے کی ٹی ایم ایز کی اکثریت ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتیں۔ جن میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز تیمرگرہ،چترال، بونی، بٹخیلہ، سرائے نورنگ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ککی، کرک، ھنگو، اوگی،چارسدہ، ٹل، بٹگرام، بفہ، مانسہرہ، ہری پور، لورہ، لوئر تناول، ایبٹ اباد،تنگی، بالاکوٹ، اوگی اور مرجعز ایریاز کے کئی دیگر بلدیاتی ادارے شامل ہیں۔