• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالرز قرض کے حصول کی درخواست

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالرز قرض کے حصول کی درخواست کر دی۔ذرائع کے مطابق حکومت چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کیلئے متحرک ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالرز قرض کے حصول کی درخواست بھی دے دی ہے، نئے قرض کا مقصد 2 ارب ڈالرز کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔پاکستان کے ذمہ پہلےہی 5 ارب ڈالرز کے کیش ڈیپازٹس کی صورت میں سعودی قرض واجب الادا ہے جبکہ پاکستان کے پاس چین کے 4 ارب ڈالرز اور امارات کے 3 ارب ڈالرز کیش ڈیپازٹس ہیں۔
اہم خبریں سے مزید