اسلام آباد ( نیو زرپورٹر، نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی ۔ ملاقات میں سندھ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔ اس کے علاوہ ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادل خیال کیا گیا۔ ادھر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سےپارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی ، جمہوری استحکام اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گورنر سندھ اپنی نئی ذمہ داریوں کو جمہوری روایات اور آئینی اصولوں کے مطابق ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔