کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ پولیس میں محرم الحرام کے دوران تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ جاری حکم نامے میں آئی جی سندھ کی جانب سے 12محرم الحرام تک ایمرجنسی کے سوا تمام چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پہلے سے منظور شدہ چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں اور اہلکاروں کو ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔