• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسری دنیا سے لوگ امریکہ لائیں گے تو خود تیسری دنیا بن جائینگے

اسلام آباد ( فاروق اقدس )تیسری دنیا سے لوگ امریکہ لائیں گے تو خود تیسری دنیا بن جائیں گے، سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ پر تنازعہ، لوگوں کا شدید رد عمل، کیا امریکی صدر کا اگلا نشانہ تارکین وطن ہوں گے ؟؟؟؟،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے حوالے سے دنیا بھر کی توجہ کا مرکز و محور بنے ہوئے ہیں ایسی صورتحال میں انہوں نے" تیسری دنیا "کے ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بارے ایک بیان دے کر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے جس پر لوگوں کا شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید