اسلام آباد (زبیر قصوری)پاکستان کی موبائل فون مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کلاسیفکیشن کمیٹی نے فیصلہ دیا ہے کہ موبائل فون کا پرنٹڈ سرکٹ بورڈ (PCB) اگر علیحدہ طور پر درآمد کیا جائے تو اسے مکمل موبائل فون کے بجائے ایک "پارٹ" تصور کیا جائے گا اور اس کی درجہ بندی PCT 8517.7000 کے تحت کی جائے گی۔