کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے باعث ایرانی فضائی حدود سے گریز کرتے ہوئے دبئی سے ماسکو کی پروازیں پاکستان افغانستان کا متبادل اور طویل روٹ اختیار کررہی ہیں۔ سفری طوالت بڑھ جانے کے باعث فلائی دبئی کی پروازیں ایف زیڈ 989، ایف زیڈ 987 ری فیولنگ اور تکنیکی ضروریات کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مختصر قیام کر رہی ہیں۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کے بعد سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔