اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نےخشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ کی روک تھام کے عالمی دن 17 جون 2026 پر اپنےپیغام میں کہاہے کہ خشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ کی روک تھام کے عالمی دن پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر زمین کی زرخیزی میں انحطاط، صحرائی پھیلاؤ اور خشک سالی کے تدارک کے عزم کا اعادہ کرتا ہے،آئیے اس عزم کی تجدید کریں کہ ہم اپنی زرخیز زمین، جنگلات، قدرتی چراگاہوں کے تحفظ و بحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا اس سال یہ عالمی دن " قدرتی چراگاہیں: پہچانیں، احترام کریں، بحال کریں کے زیر عنوان منایا جا رہا ہے۔