• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر کو کرانے کی تجویز زیر غور

اسلام آباد (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر کوکرانےکی تجویز زیرغور ہے جبکہ وزیراعظم نےنجکاری شفاف بنانےکےلیے بڈنگ ٹیلی ویژن پربراہ راست دکھانے کی ہدایت کی ہے۔گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری نجکاری جواد پال نے پی آئی اے کے نجکاری پروگرام میں پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اےکے51 فیصد سے زیادہ شیئرز فروخت کا فیصلہ کیا گیا ہے، شیئرز بیچنےکامقصد یہ ہے کہ نئی انتظامیہ آپریشنل امور پر فیصلے کرنے میں خود مختار ہو، ٹرانزیکشن کے لیے 6 پارٹیز پہلے ہی پری کوالیفائی کرچکی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید