کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)پشین میں قانون نافذ کر نے والے ادارے کے دفتر پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا ۔ پو لیس حکا م کے مطابق پیر کی شب پشین کے علاقے کر سچن کا لو نی بابو محلہ کے قر یب نا معلوم مسلح افراد نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دفتر پر عقب سے دستی بم پھنکا جو چھت پر گر کر زور دار دھما کے سے پھٹ گیا دھماکے کے باعث چھت میں سراخ ہو گیا تاہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا ۔ واقعے کی اطلا ع ملتی ہی سیکو رٹی فورسز نے جا ئے واقعہ پر پہنچ کر شو اہد اکھٹا کر کے حملہ آ وروں کی تلا ش شروع کر دی مز ید کارروائی جاری ہے ۔