• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے پیر کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے باہر سے 10اؤٹ گرفتار کرکے تھانہ انڈسٹریل ایریا منتقل کر دیئے ۔اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کے مطابق ایجنٹس کی جانب سے شہریوں سے کام کروانے کے بہانے پیسے بٹورے جاتے تھے۔ ایکسائز آفس کے باہر آپریشن شہریوں کی شکایات پر کیا گیا۔ ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ عملہ اتنا تنگ کرتا ہے کہ وہ ٹاوٹس کی خدمات لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل کو اس طرف بھی توجہ دینی چاہیے ۔
اسلام آباد سے مزید