• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ میں پی ای ای ایف سکالرشپ کے چیک تقسیم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (پی ای ای آیف) اسکالرشپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ سائنسز کے اشتراک سے منعقد ہوئی،اس موقع پر پی ای ای ایف کے اعلی حکام، کے ایم یو آئی این ایس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نجمہ ناز، سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر صبیحہ خانم ،فیکلٹی، مختلف اداروں کے کوآرڈی نیٹرز اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔تقریب میں 128 مستحق طلباء میں چیک تقسیم کئے گئے جن میں وویمن یونیورسٹی صوابی، عبد الولی خان یونیورسٹی مردان، خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور اس کے 45 ملحقہ کالجز کے طلباء شامل ہیں، ان اداروں کے مستحق طلباء وطالبات میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 25 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ نازلی نے پی ای ای ایف اقدام کی تعریف کی۔
پشاور سے مزید