• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کی نئی تزئین و آرائش شدہ عمارت کا افتتاح

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اینڈ ٹرائبل آفیئرز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواعابد مجید نے انسپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کی نئی تزئین و آرائش شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات عثمان محسودودیگر بھی موجود تھے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو موجودہ جیل انڈسٹری کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس کی توسیع اور ترقی کےلئے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ عابد مجید نے ہری پور، پشاور اور مردان کے سپرنٹنڈنٹ جیلوں اور سنٹرل جیل مردان کے دیگر عملے کو ان کی بہترین کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسنادسے بھی نوازا۔
پشاور سے مزید