• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی انڈر19 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، پشاور میں ٹرائلز کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پشاور انڈر19 خواتین کے ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوئے جس میں سو سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلزکی نگرانی کوچ اسد شفیق اور فاطمہ بتول نے کی۔ پی سی بی کی اسسٹنٹ منیجر آپریشن ویمنز کرکٹ حسینہ خوشبو بھی موجود تھیں جنہوں نے کہا کہ پی سی بی ملک میں باصلاحیت خواتین کرکٹرز کی تلاش کے لئے گراس روٹ لیول پر ٹرائلز کا انعقاد کررہا ہے جس کے تحت خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پرٹرائلز کا انعقاد کیاجارہا ہے، ٹرائلز کے ذریعے خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیت دکھانے اور آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز سے سلیکشن کمیٹی کو ٹیلنٹ تلاش کرنے اور انڈر 19 خواتین اور ایمرجنگ اسکواڈز کےانتخاب میں مدد ملے گی خیبر پختونخوا میں ٹرائلز کے ذریعے نئی باصلاحیت کرکٹرز کو آگے لانے کے لئے کوشاں ہیں ۔شیڈول کے مطابق مردان کے ٹرائلز 28 اگست کو مردان سپورٹس کمپلیکس میں ، ایبٹ آباد کے ٹرائلز 29 اگست کو ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔ ٹرائلز میں یکم ستمبر 2005 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی حصہ لے سکیں گی۔
پشاور سے مزید