• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز کا بے جا تنگ کرنے کے خلاف نوٹس لیں، آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن

پشاور ( وقائع نگار )آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے عہدیداروںنے کسٹم حکام،ایکسائز اور پولیس کی جانب سے بے جا تنگ کرنے کے خلاف اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر متعلقہ محکموں سے تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر صوبہ کو سپلائی بند کرنے پر مجبور ہونگے ۔ صوبائی دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا اجلاس زیر صدارات صوبائی صدر حاجی جان محمد آفریدی منعقد ہوا جبکہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی بہرام خان،نائب صدر حاجی احسان علی سمیت دیگر عہدیداروں اور بڑی تعداد میں ڈرائیورز، کنڈکٹرز ااور ائیل ٹینکرز مالکان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کیا۔
پشاور سے مزید