• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، منشیات سمگلر کو عمر قید پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا

پشاور (نیوز رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج پشاور نصیر احمد نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جر م ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹر شاد محمد نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم بشارت احمد ولدغلام رسول ساکن گوجرانوالہ پر الزام ہے کہ پشاور کی ایکسائز پولیس نے اسکی گاڑی کے مختلف حصوں سے پندرہ کلوچرس برآمد کرکے سمگل کرنے کی کوشش کا ناکام بناکر ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ تفتیش مکمل ہونے پر ایکسائز پولیس نے مکمل چالان عدالت میں جمع کر دیا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جر م ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی قید جیل میں گزارناہوگی۔
پشاور سے مزید