• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ خزانہ کو ضم اضلاع کے مالی امور سے متعلق جامع رپورٹ فراہم کرنیکی ہدایت

پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ خزانہ کو ضم اضلاع کے مالی امور سے متعلق جامع رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،یہ ہدایت ایپکس کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں دی گئی ہے، اجلاس میں مختلف محکموں کو نیشنل ایکشن پلان کے حوالے پیش رفت اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ بروقت ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ،اجلاس میں انتظامی سیکرٹریوں کوہدایت کی گئی کہ محکمہ داخلہ میں ہونےوالے اجلاس میں شرکت کےلئے ایڈیشنل سیکرٹری کے مساوی آفیسر کو نامزد کریں، اجلاس میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو جمعہ تک اپنے اپنے رسپانسز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ محکمہ خزانہ کو ضم قبائلی اضلاع کےمالی امور سے متعلق جامع رپورٹ پیش کرنے اور پی اینڈ ڈی کو ان علاقوں کی سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ کے حوالے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
پشاور سے مزید