• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برائیڈل یونین خیبرپختونخوا نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان

پشاور (نامہ نگار) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کاروباری طبقے پر عائد ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کے بعد برائیڈل یونین خیبرپختونخوا نے بھی تاجر طبقے پر ظالمانہ ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہوئے آج بدھ کو ہونے والے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیاہے اور واضح کیاہےصوبے بھر میں برائیڈل یونین ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، اس بات کافیصلہ منگل کے روز برائیڈل یونین خیبرپختونخو ا کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا،اجلا س کی صدارت یونین کے چیئرمین صوفی محمد عامر نے کی جبکہ اجلاس میں یونین کے صدرمراتب علی مغل ،نائب صدر حاجی ملنگ،جنرل سیکرٹری علی شاہ ،جوائنٹ سیکرٹری ملک کامران نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں ملک بھر کی طرح خیبرپختونخو ا کی مختلف تاجرتنظیموں کی جانب سے ایف بی آر کے ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف آج ہونےوالے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائیڈل یونین آج اپنا کاروبار مکمل طورپربند رکھے گی اور احتجاج میں بھرپور حصہ لے گی ،یونین کے چیئرمین صوفی محمد عامر اور صدرمراتب علی مغل نے کہا کہ تمام تاجر تنظیمیں تاجروں کے حقوق کے حصول کے لئے ایک چھتری تلے متحد ہیں۔
پشاور سے مزید