• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘9مئی احتجاج میں ملوث ملزموں کو عدالت طلب کرلیا گیا

پشاور (نیوز رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کے اختجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے مقدمات میں نامزد ملزمان کے کیسوں کی مزید سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ گزشتہ روز سماعت اے ٹی سی جج اقبال خان نے کی ۔ اس دوران مقدمے نامزد ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہے عدالت نے ملزمان کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے عدالت نے مقدمے میں تمام نامزد ملزمان کو دوبارہ طلب کرلیا ۔ عدالت قرار دیا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان اگلی سماعت پر بیان ریکارڈ کرنے پیش ہو جائے۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق نو مئی کو تھانہ لنڈی کوتل کی حدود میں احتجاج ہوا تھا ۔احتجاج کے دوران مقدمے میں نامزد ملزمان نے طور خم روڈ کو بلاک کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا جس کے بعد تھانہ لنڈی کوتل نے 18 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا اور تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کیا ہے جس کے بعد ملزمان کے خلاف ٹرائل چل رہا ہے ۔
پشاور سے مزید